فتنہ الخوارج افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے: منیر اکرم

image

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

نیویارک: (بین الاقوامی ڈیسک) افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  چا ہتا ہے کہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔ افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کی آواز دبانے پر گہری تشویش ہے۔