مریم نواز کی ایک اور آڈیو سامنے آنے والی ہے: عمران خان

image

مریم نواز کی ایک اور آڈیو سامنے آنے والی ہے جو مجھ سے متعلق ہے، یہاں چوروں کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے، اسحاق ڈار ن لیگ کی حکومت کے دوران یہاں سے گئے اور اب ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں۔

لاہور: عمران خان کا لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب ہے اور ہمارے دور میں آئی ٹی سیکٹر میں ریکارڈ 32 ارب ایکسپورٹس ہوئیں۔ ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا، جب بھی حکومت آئی، اسٹارٹ اَپس اور آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس کی چھوٹ دیں گے۔ ہمارے آخری سال میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا طاقتور ظالم کا مقابلہ بزدل اور خود غرض نہیں کر سکتے، ایلیٹ سوچتی ہے کہ ہم کیوں ظالم کا مقابلہ کریں۔ قوم کو بدترین مہنگائی میں دھکیل دیا گیا اور کابینہ ارکان نے آتے ہی اپنے کیسز ختم کرنے شروع کر دیے۔ ان کا کہنا تھا ہم تو روس سے سستا تیل اور سستی گندم لینے کے لیے مذاکرات کر آئے تھے، یہ لوگ پاکستان آتے ہیں پیسا لوٹ کر باہر چلے جاتے ہیں، اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر باہر گئے۔

 اسحاق ڈار جواب نہیں دے سکتے تھے اس لیے بھاگ گئے، چوروں کو یہاں این آر او دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم اپنے والد سے کہہ رہیں ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والے ہیں۔ باپ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے اور بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں، حالیہ آڈیو لیکس کے بعد تھوڑی سی بھی شرم ہو تو یہ مستعفی ہو جائیں۔