وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو اہم ٹاسک دے دیا

image

 

آئی جی اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صحافیوں سے گفتگو، جن غیر ملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں انہیں 3 ماہ کی رعایت دی جائے گی۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد میں مقیم غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن غیر ملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں انہیں 3 ماہ کی توسیع دی جائے گی۔ محسن نقوی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ 3 ماہ کے بعد انہیں بھی پاکستان چھوڑنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بہت زیادہ خدشات ہیں۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے، امیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کو ری ویمپ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایک عہدہ رکھوں اور وہ پی سی بی کا ہو۔