گہری دھند کے باعث متعدد قومی موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

image

گہری دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے صوابی تک اور ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک، ایم 3 سمندری سے جڑانوالہ تک اور موٹروے لاہور سے سیالکوٹ تک، سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک بند ہے۔

پشاور: دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے صوابی تک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بھی دھند کے چھٹ جائے تک بند رہے گی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے ایم 3 سمندری سے جڑانوالہ تک بھی دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلیہ تک بند کی گئی ہے۔ دوسری جانب  قومی شاہراہ پر بھی دھند کا راج ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر اور لداخ میں گہری دھند کے ساتھ شدید سردی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے۔ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کم سے کم  درجہ حرارت منفی 2.2 ریکارڈ کیا گیا ۔