کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائیاں، 72 مشتبہ افراد گرفتار

image

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد، ملزمان سے تفتیش عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 72 مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں شہید پولیس اہلکار اے ایس آئی اقبال کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔ جس کے بعد اطلاع ملنے پر ملزمان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ملزمان کا تعاقب کافی روز سے کیا جا رہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی شہید اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔