سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا

image

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورم پر بھیجے گئے؟ پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیا جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں  کہا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں ابھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔ 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیا کہ کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورم پر بھیجے گئے پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیا جائے۔

دوران سماعت جاری مقدمے سے متعلق نیب نے بیان دیا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گیا، درخواست غیر موثر ہوگئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب ان مقدمات کیساتھ کیا کر رہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آرہے؟

 نیب نے کہا کہ احتساب عدالتوں سے واپس آنے والے مقدمات کے لیے نظرثانی کمیٹی قائم ہے جو کیسز متعلقہ فورم پر بھیج رہی ہے۔ دوران سماعت جاری مقدمے سے متعلق نیب نے بیان دیا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گیا، درخواست غیر موثر ہوگئی۔