پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

image

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد: سابق وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کیس کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ فواد چوہدری کی طرف سے بابر اعوان بطور وکیل پیش ہوئے۔ بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے مؤکل کو جان بوجھ کر پریشان کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیضان حیدر گیلانی نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا مؤکل کل کو دوبارہ اس طرح کے کمنٹس پاس تو نہیں کرے گا۔ آپ گارنٹی دیں، ہم آپ کے موکل کو رہا کر دیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے بیس ہزار مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل اور اٹارنی جنرل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ادارے کا وقار تباہ ہوا ہے۔ جبکہ فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے عدالتی حکم نامہ حاصل کرنے کے بعد کارکنان کو اڈیالہ جیل جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ آج ہی فواد چوہدری کو رہا کر دیا جائے گا۔