مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی دہشتگردی، مزید 3 بےگناہ کشمیری نوجوان شہید

image

 کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی داستانیں رقم کردی، آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوان شہید، حالات کشیدہ انٹرنیٹ سروس بند۔

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی فورسز نے بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، اس کے علاوہ متعدد افراد کو تشدد کے زخمی کر دیا، حالات کشیدہ ہونے پر مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹر نیٹ شروع معطل كر دی گئی ہے۔

قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے میں مصروف، مقبوضہ کشمیر میں پلواما، کلگام، راجوڑی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں لوگوں پر تشدد کررہے ہیں اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں۔ لوگوں کو ضرورت کے تحت بھی گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے انٹر نیٹ سروس بھی بند ہے، گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے، فوج کی جانب سے شہریوں پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے، یاد رہے بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہےاور بہت سے رہنما نظر بند ہیں، کشمیری اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتے۔