ایل جی کمپنی نے وائر لیس فور-کے ٹی وی نمائش کیلئے پیش کر دیا
77 انچ بڑی ٹرانسپیرنٹ ڈسپلے والی ایل ای ڈی میں خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت موجود، ٹی وی کے ساتھ ایل جی کا ایک زیرو کنیکٹ بکس بھی دستیاب، صارفین صرف ایک بٹن دبا کر اسکرین کو روایتی ٹی وی اسکرین کی طرح غیر شفاف کر سکتے ہیں۔
لاس ویگس: (ٹیکنالوجی ڈیسک) لاس ویگس میں ایک کنزیومر الیکٹرونکس شو انعقاد پذیر ہوا۔ شو کے دوران ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے اپنا شفاف وائر لیس 4 کے ریزولوشن والا ٹی وی نمائش کیلئے پیش کیا۔ یہ ایل ڈی 77 انچ بڑے شفاف ڈسپلے کی حامل ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ایل ای ڈی اپنی شفافیت کو ماحول کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اس خصوصیت کی وجہ سے اس کو کمرے کے کسی ایک کونے میں رکھنے کی بجائے کمرے کے درمیان میں رکھا جا سکتا ہے۔ ٹی وی کے ساتھ ایل جی کا ایک زیرو کنیکٹ بکس بھی ہے جو وائر لیس ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹی وی تک 4 کے ریزولوشن تصاویر اور آواز بھیجتا ہے۔
وائرلیس ٹیکنالوجی ہونے کے باعث ٹی وی کو پلگ ساکٹ کے قریب رکھنا بھی ضروری نہیں ہے۔ صارفین صرف ایک بٹن دبا کر ٹی وی کو عام اسکرین کی طرح غیر شفاف کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اس ٹی وی کی قیمت کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا گیا۔