غزہ میں 7 روزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری

image

اسرائیل نے 7 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کردی، شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے اور لبنانی سرحد پر بھی حملے کردیے۔

غزہ: (بین الاقوامی ڈیسک) اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری شام اورلبنان پر بھی حملے، جنگ کا دائرہ پھیلنے کا امکان، شامی علاقے پر اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے روس کا کہنا ہے کہ کہ دمشق پر اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی اورعالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی افواج کی طرف سے لبنانی سرحد کوبھی نشانہ بنایا گیا جس میں 3 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

دوسری طرف غزہ میں 7 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیل افواج نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ شروع کردیا، اسرائیلی بمباری سے 3 صحافیوں سمیت 184 افراد شہید جب کہ 600 زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے خان یونس اور رفاح سمیت مختلف علاقوں میں 200 سے زائد مقامات پر بمباری کے علاوہ رفاح کے راستے فلسطینیوں کی امداد بھی بند کردی۔