سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچوں کیلئے بری خبر
پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانسیسی پارلیمنٹ نے بھی اس پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی کم عمری میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے اقدام کو خوب سراہا ہے۔
فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے حوالے سے پورے یورپ میں فرانس پہلے نمبر پر ہے۔ فرانس کے رکن پارلیمنٹ لور ملر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے اثرات سے بچوں کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو الگورتھمز کے کھیل کا میدان نہیں بننے دیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی عمر میں اسکرین کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کی زندگیوں کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر چکا ہے۔