مودی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

image
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ساٶتھ انڈین فلموں کے ہیرو اور تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مودی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ تامل زبان میں جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی ٹی وی کے کا مٶقف بالکل واضح ہے کہ نیٹ امتحانی نظام کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر ووٹ بینک کی سیاست یا جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس امتحانی نظام نے نہ صرف طلبہ بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ فلم ‘ماسٹر’ اور ‘لیو’ سے شہرت پانے والے وجے نے مرکزی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیٹ جیسے امتحانات کا خاتمہ کرنا ہے تو تعلیم کو دوبارہ ریاستوں کی فہرست میں منتقل کرنا ہوگا تاکہ مستقل حل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے تجاویز پیش کیں کہ اگر اس میں کوئی قانونی يا آئینی رکاوٹیں ہیں تو عبوری طور پر ایک خصوصی فہرست تیار کر کے ریاستوں کو طبی تعلیم سمیت تمام تعلیمی امور کا مکمل اختیار دیا جائے۔ وجے کی جانب سے یہ بیان ان کی بطور اداکار آخری فلم ‘جنا نایگن’ کی ریلیز سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ وہ پرکاش راج، شبانہ اعظمی اور ریتیش دیش مکھ کے بعد ان نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے پرچہ لیک تنازع پر کاکروچ جنتا پارٹی کی زیرِ قیادت ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی ہے۔