موجودہ بھارتی حکومت کو اپنی ہی عوام نے آڑے ہاتھوں لے لیا

image
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آپریشن سندور کی ناکامی اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس شہریوں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ بھارتی عوام نے آپریشن سندور پر بھارتی حکومت کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا ہے۔ بھارتی عوام نے پراپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ نئی دہلی میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے نریندر مودی کے پوسٹر پھاڑ دئیے ہیں۔ مظاہرین نے نریندر مودی کی تصاویر پر جوتے بھی برسائے ہیں۔ احتجاج میں شامل مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست کو چھپانے کیلئے فوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی بھی تائید کر دی ہے۔ مظاہرین نے بھارتی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی شناخت چھپا سکتی ہے وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی ایسا کر سکتی ہے۔ مظاہرین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی عوام اس وقت مودی حکومت سے سخت بیزار ہے۔