اقوام متحدہ کی طرف سے مغربی کنارے میں نئی اس رائیلی چوکیوں اور ای ون ٹینڈرز کی مذمت

image


غزہ:(ویب ڈیسک) سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ ای ون علاقے میں تعمیرات سے مقبوضہ مغربی کنارے کی علاقائی سالمیت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور یہ دو ریاستی حل کے لیے وجودی خطرہ بن جائے گا۔ گوتیرش نے اس رائیل پر زور دیا کہ وہ ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں۔ اقوام متحدہ کا موقف ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری اور نئی چوکیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے اس رائیلی وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر کے بیانات کو انسانیت کی توہین قرار دیا۔ دفتر کے مطابق ان بیانات میں تشدد پر اکسانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ دفتر نے یاد دلایا کہ عالمی عدالت انصاف جنوری 2024 میں اس رائیل کو نسل کشی پر اکسانے کی روک تھام کا حکم دے چکی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 73,400 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس رائیلی فورسز نے الخلیل کے قریب الظاہریہ میں کرفیو نافذ کیا۔ چھتوں پر سنائپرز اور سڑکوں پر مٹی کے تودے ڈال دیے گئے۔ بچوں سمیت 40 ہزار افراد گھروں تک محدود ہیں۔ غزہ میں زرد لکیر کے مغرب میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ روز غزہ بندرگاہ پر حملے میں 7 فلسطینی شہید ہوئے۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ تمام س کیورٹی کارروائیوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔