طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، خواجہ آصف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے۔ محسن نقوی نے صوبوں کے معاملات جس انداز میں نمٹائے، اس پر پارٹی میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مشکل وقت اور آزمائش کی گھڑی میں ساتھی کو احساس ہونا چاہیے کہ اس کے دوست اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کی بات کر رہے ہیں، اس وقت نہ کوئی مشکل ہے اور نہ ہی آزمائش کی گھڑی، تاہم 25، 26 سال قبل رانا ثناء اللہ کے ساتھ جو کچھ ہوا اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انہوں نے جس قید و بند کا سامنا کیا، وہ قابل ذکر ہے. وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید گھٹنے ٹیک دیتا، اس لیے وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اس طرح کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ ہم سیاسی کارکن ہیں اور ہم سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں، لیکن ہم اول و آخر سیاسی ورکرز ہیں۔ ہم جو بات کرتے ہیں، اس کے پیچھے ہر قسم کے خطرات مول لیتے ہیں۔ اگر ہم سے غلطی ہو تو اس کی قیمت بھی ادا کرتے ہیں اور اچھی بات پر لوگوں کی دعائیں اور پذیرائی بھی ملتی ہے۔
#NationalNews
#25thNov2026
#KhawajaAsif
#MuhsinNaqvi
#Punjab
#Govt
#PMLN
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational
#TheViewsNetwork