پشاور میں 37ویں PMA BIENNIAL MEDICAL CONFERENCE منعقد ہوئی

image


پشاور: (نیوز ڈیسک) آج 28 نومبر 2026 کو پشاور میں 37th PMA Biennial Medical Conference کا Inaugural سیشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ ڈاکٹر شیر شاہ اگلے دو سال کے لیے PMA سینٹر کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ اکتوبر 2028 تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔

کانفرنس میں اگلے PMA Biennial کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا۔ اگلا Biennial اکتوبر 2028 میں بلوچستان میں منعقد ہوگا۔ اس اعلان کا شرکاء نے پرتپاک استقبال کیا۔