بلاول بھٹو کی پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کی مخالفت

image

رحیم یار خان: (نیوز ڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی آفت سے گزر رہا ہے، ملک کا نوجوان پریشان ہے اور مہنگائی و غربت نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو اپنی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی، جبکہ پیپلز پارٹی غریب دوست جماعت ہے اور حکمرانوں کو ملک کے اصل معاشی مسائل کی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ وہ پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے حامی نہیں، پیپلز پارٹی صرف جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی حد تک قائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتقام لینے کا نہیں، سازشی عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جدوجہد کو متنازع بنانے سے گریز کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنایا جائے گا بلکہ اس مقصد کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر بھرپور ساتھ دینے پر مخدوم سید احمد محمود اور ان کے بیٹوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

#NationalNews
#27thNov2026
#BilawalBhutto
 #PPP #SouthPunjabProvince
 #PunjabPolitics
 #RahimYarKhan
 #PakistanPolitics
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork