پنجاب میں مفت تعلیم دینے والے اسکولوں کا معیار بڑے نجی اداروں سے بہتر ہے، مریم نواز

image

چکوال:‏ (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ اور سکالرشپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبِ حیثیت افراد لاکھوں روپے فیس ادا کرکے اپنے بچوں کو نجی اداروں میں تعلیم دلا سکتے ہیں، لیکن پنجاب میں مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت بھی موجود ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ وہ اس بات کو ضرور سمجھتے ہوں گے کہ ان کے والدین نے انہیں تعلیم دلوانے کے لیے کتنی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی والدہ نے اسکول کی فیس ادا کرنے کے لیے کمیٹیاں ڈالیں، کسی نے گھر کی اشیا فروخت کیں، جبکہ کئی والدین نے اپنی ضروریات کو قربان کرکے بچوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کیے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے اور طلبہ کو اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے مفت تعلیم کے مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بچوں کو ایسے تعلیمی ادارے فراہم کیے جا رہے ہیں جہاں انہیں بغیر فیس کے اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

#NationalNews
#27thNov2026
#MaryamNawaz
#Punjab
#FreeEducation
#Scholarships
#LaptopScheme
#UniversityOfChakwal
#Education
#Students
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational
#TheViewsNetwork