بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا

image
امریکہ کیلئے کینسر کی ادویات بنانے والی ہندوستانی کمپنی انٹاس کے معیار میں شدید کمی، کوالٹی کنٹرول میں کوتاہیوں کے باعث کئی بھارتی دوا ساز کمپنیوں کو بلاک کر دیا گیا، غیر معیاری کھانسی کے شربت سے اموات اور عالمی منشیات کی تجارت بھارت میں ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔
نیویارک: (اکانومی ڈیسک) امریکہ کیلئے کینسر کی ادویات بنانے والی کمپنی انٹاس کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔ کمپنی کی پول اس وقت کھلی جب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے انسپکٹرز کی ایک ٹیم مغربی ہندوستان میں ایک دوا ساز فیکٹری کی چھان بین کر رہی تھی۔ اس موقع پر انٹاس کمپنی کے ایگزیکٹوز کی جانب سے ڈیٹا میں ہیرا پھیری کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ 
واضح رہے کہ ہندوستانی فارما کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے۔ امریکی معالجین کا کہنا ہے کہ کینسر کی دوائیوں کی کمی ہزاروں اموات کا باعث بن سکتی ہے۔ بھارت کے فارماسوٹیکل سسٹم کی خرابیوں کے باعث امریکہ نے اب مزید دواؤں کی خریداری کیلئے چین سے رابطہ کر لیا ہے۔ 
بھارت کی ناقص ریگولیٹری نگرانی، اینالاگ پریکٹس اور ڈیٹا کی سالمیت کے مسائل کی وجہ سے سینکڑوں بچے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ بچوں میں غیر معیاری کھانسی کے شربت سے اموات اور عالمی منشیات کی تجارت بھارت میں ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کوالٹی کنٹرول میں کوتاہیوں کے باعث کئی بھارتی دوا ساز کمپنیوں کو بلاک کیا گیا ہے۔