پاکستان خطے میں ہمارا اہم ترین شراکت دار ہے: امریکہ

image

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا اہم ترین شراکت دار ہے، پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

واشنگٹن: (بین الاقوامی ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، پاکستان سے سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاکستان سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے اور اسے مزید مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وزیر خزانہ دورے کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کیلئے ملے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے، ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں، سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔