غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید

image

غزہ میڈیا آفس کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔

غزہ: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔

بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کے لیے سمندر میں کودنے  والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے، دوسری جانب خشکی میں گرے امدادی سامان کو  لینےکے لیے بھگدڑ  مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے، غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔