مصر میں دنیا کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا اہتمام

image
رواں سال عوامی دستر خوان پر 10 ہزار افراد کی شرکت، افطاری کے دوران دسترخوان پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، افطاری میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس دسترخوان کا اہتمام ہر سال 15 رمضان کو کیا جاتا ہے۔
قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دنیا کے سب سے طویل عوامی دستر خوان کا اہتمام کیا گیا۔ اس دسترخوان کا اہتمام قاہرہ کے قدیم مرحلے المطریہ میں کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق افطار کے وقت اس دستر خوان پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ افطاری میں اہل علاقہ کے علاؤہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
قاہرہ کے المطریہ محلہ کی ذاتی کوششوں کے سبب رواں سال 750 میٹر طویل دسترخوان بچھایا گیا۔ اس دسترخوان کو مشرق وسطیٰ کا طویل ترین عوامی دسترخوان قرار دیا گیا ہے۔ یہ دسترخوان جن گھروں کے سامنے سے گزرتا ہے وہاں کے رہنے والے مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں جنہیں دسترخوان کی زینت بنایا جاتا ہے۔ 
قاہرہ میں گزشتہ 10 سال سے ہر 15ویں رمضان کو یہاں عوامی دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے جو اب ایک تہوار بنتا جا رہا ہے۔ رواں سال اس عوامی دسترخوان میں کم از کم 10 ہزار افراد نے شرکت کی۔   واضح رہے کہ سال 2013ء میں 5 لڑکوں نے اس عوامی دسترخوان کا آغاز کیا تھا جسے اہل محلہ کی جانب سے خوب پزیرائی ملی۔