گھریلو آلات میں مصنوعی ذہانت کا استعمال

image

اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آلات میں توانائی کی بچت ہوگی، گھریلو ریفریجریٹرز اور واشنگ مشینوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گئے، کمپنی کا کومبو نامی نیا روبوٹ پورے گھر میں گھوم سکے گا۔ 

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) سام سنگ کمپنی گھریلو برقی آلات میں نئی مصنوعی ذہانت کا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ گھریلو ریفریجریٹرز اور واشنگ مشینوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گئے۔ ان کیمروں کی مدد سے غذاؤں کو اسکین کیا جا سکے گا۔ اسی طرح واشنگ مشین توانائی کے کم استعمال کیلئے اپنے چکروں کو تبدیل کر سکے گی۔ 

اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آلات میں توانائی کے استعمال اور غذاؤں کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی کومبو نام کا ایک نیا روبوٹ ویکیوم کلینر بھی متعارف کرائے گی جو پورے گھر میں گھوم سکے گا۔ سام سنگ ایگزیکٹیو جونگ-ہی ہاں کے مطابق نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کر سکتے ہیں۔

دور جدید میں مصنوعی ذہانت کے متعلق تحفظات اور صارفین کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے جیسے معاملات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئے آلات اسٹرنجنٹ سام سنگ ناکس سیکیورٹی اسٹینڈرڈ کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ فریج، روبوٹ ویکیوم اور دیگر اشیاء صارفین کے ڈیٹا کو انکرپٹ کرتی ہیں یعنی یہ اشیاء اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ تفصیلی تصاویر اور تھری ڈی نقشے ہیکرز کیلئے دستیاب نہ ہوں۔