فوٹو اور ویڈیوز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، آئی فون 16 میں کیپچر بٹن کا اضافہ

image

ایپل کے نئے آئی فون 16 کی تصاویر لیک، زبردست فیچرز کا حامل نیا آئی فون ستمبر 2024ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا، کیپچر بٹن کو موبائل فون کی دائیں جانب ایک خاص حکمت عملی کے تحت نصب کیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) آئی فون 16 میں تصاویر اور ویڈیوز کے شوقین افراد کیلئے انتہائی اہم بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس لئے نئے آئی فون 16 کے عنقریب متعارف کرائے جانے کے اعلان کے بعد صارفین کی دلچسپی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ زبردست فیچرز کا حامل نیا آئی فون ستمبر 2024ء تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایپل کے نئے آئی فون 16 کی تصاویر لیک ہوئی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی تازہ ترین پروڈکٹ کے ڈیزائن میں کچھ بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ مبینہ ڈمی آئی فون 16 کی تصاویر سونی ڈکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی تھیں۔ 

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی فون 16 میں کیپچر بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو فوٹو اور ویڈیوز کے شوقین افراد کی جانب سے کافی خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نئے کیپچر بٹن کو موبائل فون کے دائیں جانب ایک خاص حکمت عملی کے تحت نصب کیا گیا ہے۔ نئے بٹن کی بدولت اب صارفین کو مکمل شاٹ لینے کیلئے اسکرین پر لگاتار ٹیپ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔