انسٹاگرام کا بلینڈ نامی انقلابی فیچر

image

نیا فیچر دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی کرے گا، اپنی خاص ریلز کو اپنے دوستوں تک محدد رکھنا بھی اب ممکن ہو گا، اس فیچر کے ذریعے انسٹاگرام کا ٹک ٹاک پر سبقت حاصل کرنے کا قوی امکان ہے۔ 

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) انسٹاگرام میں ایک انقلابی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ بلینڈ نامی یہ فیچر دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق انسٹاگرام اپنے پسندیدہ ریلز پلیٹ فارم کے اندر ایک انقلابی فیچر جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سہولت کے تحت صارفین اپنی خاص ریلز کو صرف اپنے دوستوں تک محدد بھی رکھ سکیں گے، اسکے علاؤہ ریلز کی پرسنلائزڈ فیڈ یعنی ذاتی فیڈ کو استعمال بھی کیا جا سکے گا۔ اسی انقلابی فیچر سے ریکمنڈڈ ریلز بھی بنائی جا سکیں گی، جنہیں صرف آپ اور آپ کے دوست ہی دیکھ سکیں گے۔ 

اس فیچر کے ذریعے ترجیحات کے لحاظ سے ہی ریلز سامنے آئیں گی جس سے وقت کی کافی بچت ہو گی۔ بلینڈ فیچر کا بنیادی مقصد تخلیہ یا پرائیویسی ہے کیونکہ بلینڈ سے باہر نکلنا بھی کسی بھی وقت ممکن ہو سکے گا۔ ماہرین نے اسے اسپاٹیفائی کی شیئرڈ پلے لسٹ فیچر جیسا قرار دیا ہے اور  توقع ظاہر کی ہے کہ اس فیچر سے انسٹاگرام ٹک ٹاک پر سبقت حاصل کر لے گا۔a