ٹک ٹاک انسٹاگرام کا مقابلہ کرنے کو تیار

image

تصاویر پر مبنی پوسٹ نئی ٹک ٹاک نوٹس پر شیئر کی جائیں گی، صارفین کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن موصول ہونا بھی شروع ہو گئے، اس سے قبل 2020ء میں انسٹاگرام ٹک ٹاک ویڈیو فیچر کی نقل ریلز کے نام سے شیئر کر چکا ہے۔

بیجنگ: (ٹیکنالوجی ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک اب انسٹاگرام کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ تصاویر اور تحریر شیئر کرنے کیلئے کمپنی ایک باقاعدہ ایپ پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ کچھ صارفین کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن موصول ہونا بھی شروع ہو گئے ہیں۔

ٹک ٹاک اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرنے جا رہی ہے۔ تصاویر پر مبنی پوسٹ نئی ٹک ٹاک نوٹس پر شیئر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے ایک دوسرے کے فیچر نقل کرنے کی یہ تازہ ترین مثال ہے۔ 

اس سے قبل 2020ء میں انسٹاگرام ٹک ٹاک ویڈیو فیچر کی نقل ریلز کے نام سے شیئر کر چکا ہے۔ ایک تجزیاتی کمپنی کے ریسرچ ڈائریکٹر مائک پرولکس کا کہنا تھا کہ نقل کرنے کا عمل پورے سوشل میڈیا میں چلتا ہے، لیکن اس کے کامیاب ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔