سابق بھارتی کپتان روہت شرما کی بس ڈرائیو کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

image
بھارت میں ان دنوں آئی پی ایل کے مچیز جاری، شرما کو ڈرائیونگ کرتے دیکھ کر ڈرائیور سمیت دیگر کھلاڑی بھی پہلے تو حیران ہوئے اور پھر ہنسنا شروع کر دیا، روہت شرما نے بس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی تو ہجوم نے بھی انہیں نعرے لگاتے ہوئے سراہا۔
 
ممبئی: (اسپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی کپتان روہت شرما کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس میں وہ بس ڈرائیوونگ سیٹ پر موجود تھے اور بس چلاتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹریننگ کی جا رہی تھی، ٹریننگ کے بعد روہت شرما بس میں چڑھے اور ڈرائیوونگ سیٹ پر بیٹھ گئے۔ روہت شرما کو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دیکھ کر ڈرائیور سمیت دیگر کھلاڑی بھی پہلے تو حیران ہوئے اور پھر ہنسنا شروع کر دیا۔
روہت شرما کے بس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنے پر اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے روہت شرما کے حق میں نعرے لگائے اور خوب پذیرائی کی۔ روہت شرما بھی محظوظ ہوتے رہے، اگرچہ بس اپنی جگہ پر ہی کھڑی تھی، تاہم روہت شرما بس ڈرائیو کرنے کی اداکاری کرتے رہے۔
دوسری جانب بھارت کو ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں دیکھنے کیلئے باپ نے بیٹیوں کی اسکول فیس خرچ کر ڈالی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص یہ کہتا دیکھائی دے رہا ہے کہ اُسے ٹکٹ نہیں مل رہے تھے اس لئے اپنی بیٹیوں کو دھونی کو لائیو دیکھانے کیلئے انکی اسکول فیس کی رقم بلیک ٹکٹ خریدنے میں لگادی۔ یہ ٹکٹ اُسے بلیک میں 64 ہزار بھارتی روپے (یعنی 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) میں خریدے۔