بھارتی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

image

مارچ 2024ء میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا، نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا تھا، اس سے قبل اگست 2019ء میں بھارت کے ساتھ تجارت کا عمل معطل کر دیا گیا تھا۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) بھارتی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ درآمدات میں اضافہ سالانہ بنیادوں پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارچ 2024ء میں بھارت سے درآمدات 48 فیصد بڑھیں۔ 

واضح رہے کہ مارچ 2024ء میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا۔ جبکہ مارچ 2023ء میں درآمدات کا حجم 1 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا تھا۔ 

اس سے قبل اگست 2019ء میں بھارت کے ساتھ تجارت کا عمل معطل کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں کچھ نرمی کر دی تھی۔ پاکستان نے بھارت سے صرف جان بچانے والی ادویات درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔