ترک صدر کی اسرائیلی وزیرِاعظم پر کڑی تنقید

image

اسرائیلی وزیرِاعظم کو خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا، "دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت، اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔"

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم پر کڑی تنقید کی ہے۔ ترک صدر نے اسرائیلی جارحیت پر ایک اہم بیان دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم کو ٹھہرایا ہے۔ 

اپنے بیان میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اسرائیلی جارحیت کو بھول کر صرف ایرانی حملے کی مذمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مغربی ممالک کی دوغلا پالیسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر اردوان نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ 

اپنی گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔