پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی

image

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

لاہور: (قومی ڈیسک) وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔