آئی ایم ایف سے قرض توسیع پروگرام پر بات چیت کا پلان ہے: وزیر خزانہ

image

حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ وسیع تر توسیعی پروگرام کیلئے پرعزم ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے: وزیر خزانہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ وسیع تر توسیعی پروگرام کیلئے پرعزم ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے اہم شعبوں میں مثبت اصلاحات جاری ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی پالیسی آؤٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ وسیع تر اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔

 وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔ محمد اورنگزیب کی امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آئی ٹی، قابل تجدید ذرائع، زراعت، اور معدنیات نکالنے میں امریکی سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ باہمی ترقی کیلئے یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ قریبی تعاون کا وعدہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرخزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ڈوئچے بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوئی،  ملاقات میں گرین بانڈکے اجرا کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کےحکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا۔