آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

image

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے، تقریباً دنیا کے ہر ملک میں سرکاری تعطیل ہے، یہ دن پہلی بار  19ویں صدی کے آخر میں ٹریڈ یونینسٹوں نے تجویز کیا تھا۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے، اس سال کے دن کا تھیم ‘موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان کام کی جگہ کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کے ساتھ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج پاکستان سمیت تقریباً دنیا کے ہر ملک میں سرکاری تعطیل ہے جب کہ اس سال کے دن کا تھیم ‘موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان کام کی جگہ کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔

آج ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ٹریڈ یونینز، مزدور تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر مزدور غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں اور انہیں اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال حکومت نے کم از کم اجرت 32,000 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم کئی اداروں میں اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

یہ دن پہلی بار  19ویں صدی کے آخر میں ٹریڈ یونینسٹوں نے تجویز کیا تھا، کیونکہ مزدور تحریک نے اہمیت حاصل کی تھی۔ 1894 میں، ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کانگریس نے متفقہ طور پر یوم مزدور کو قومی تعطیل بنانے کے لیے قانون سازی کی منظوری کے لیے ووٹ دیا، جس پر صدر گروور کلیولینڈ نے دستخط کیے تھے۔ یہ دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔ تاہم بہت سے ممالک جیسے کہ امریکا اور کینیڈا ستمبر کے پہلے پیر کو دن مناتے ہیں۔