پاکستان میں فضائی آلودگی سے ہزاروں لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں: عالمی ادارۂ صحت

image

پاکستان کا دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں شمار، کراچی اور لاہور کو فضائی آلودگی نے سب سے زیادہ متاثر کیا، فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح سے پاکستانیوں کی اوسط عمر ممکنہ طور پر کم از کم 7 سال تک کم ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے آلودہ ترین اور ممالک میں ہوتا ہے۔  پاکستان کے 2 سب سے بڑے شہر کراچی اور لاہور فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ فضائی آلودگی کے باعث ہر سال کم از کم 1 لاکھ 28 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ 

فضائی آلودگی کے حوالے سے شکاگو یونیورسٹی کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح سے پاکستانیوں کی اوسط عمر ممکنہ طور پر کم از کم 7 سال تک کم ہو سکتی ہے۔ عالمی آبادی کا 97.3 فیصد حصہ فضائی آلودگی سے متاثر ہے۔

دنیا بھر میں 1 سال کے دوران تقریباً 65 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے فضائی الودگی کے تدارک کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آلودگی پر قابو پا کر ہر سال لاکھ انسانوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔