میاں نواز شریف عمران خان سے مزاکرات کے لیے آمادہ ہیں: رانا ثنااللہ

image

نواز شریف ملک کے مفاد کی خاطر عمران خان سے بات چیت کرنے پر آمادہ ہیں، نواز شریف کو علاج کی غرض سے عمران نے لندن بھیجا تھا۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک کی خاطر کل بھی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مذاکرات کے لیے آمادہ تھے اور آج بھی ہیں۔ نجی میڈیا چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عمران خان سے اس وقت بھی بات کی جب 2014ء میں انہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا ہوا تھا اور پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔ 

انہوں نے باور کروایا کہ نواز شریف کی 100 فیصد حمایت شہباز شریف کی حکومت کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو سیاسی اور تنظیمی طور پر ازسر نو اپنا جائزہ لینا چاہیے ،نواز شریف اس حوالے سے پلان کر رہے ہیں وہ جلد مشاورت کا عمل شروع کریں گئے، نواز شریف چھوٹے پیمانے پر وہ پارٹی کے لوگوں کو ملے ہیں بات ہوئی ہے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ نواز شریف پارٹی صدر بننا چاہتے ہیں تو وہ بن سکتے ہیں ،جہاں جہاں پارٹی کو ضرورت پڑئے گئی وہاں پر نئے لوگوں کو لائیں گے۔

نواز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دورہ چین نجی دورہ ہے، جہاں وہ کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس دوران کوئی سرکاری مصروفیات نہیں رکھی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو سیاسی اور تنظیمی طور پر ازسر نو اپنا جائزہ لینا چاہیے نواز شریف اس حوالے سے منصوبہ سازی کر رہے ہیں اور جلد اس ضمن میں مشاورت کریں گے۔