ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

image

پاکستان بیورو برائے شماریات  کی رپورٹ، 15 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ، ٹماٹر کی قیمت میں 6.62 اضافہ ہوا۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 12 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 319.28 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد جبکہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں 14.36 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 319.24 اور گزشتہ سال 279.18 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

روزمرہ استعمال کی 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ٹماٹر کی قیمت میں 6.62 فیصد، سب سے کم آمدنی والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4.13 فیصد، چکن 3.77 فیصد، دال چنا 2.43 فیصد، لہسن 2.24 فیصد، بیف 1.13 فیصد، مٹن 0.71 فیصد، تازہ دودھ 0.11 فیصد، دہی 0.10 فیصد، جارجٹ 0.06 فیصد اور شرٹنگ کی قیمت میں 0.04 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔