پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کا اضافہ، پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا، پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 700 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستانی کرنسی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 6 پیسے ہو گئی۔