ترکمانستان کی گوادر پورٹ تک رسائی

image

پاک چین اقتصادری راہدری پاکستانی معیشت میں بہت اہم کردار، ترکمانستان گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک، پاکستان اور ترکمانستان پہلے ہی مختلف مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عنقریب ترکمانستان کو سی پیک کے تحت گوادر پورٹ تک رسائی حاصل ہونے والی ہے۔ اس طرح ترکمانستان گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک بن جائے گا۔ ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان اسی سلسلے میں ایک معاہدہ بھی طے پانے والا ہے۔ 

 

پاک چین اقتصادری راہدری پاکستانی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سر زمین بلوچستان ہنر مند، محنتی، محب وطن اور باشعور لوگوں کی سر زمین ہے۔ گوادر اور ترکمان باشی بندرگاہوں کے درمیان مفاہمت نامے پر جلد دستخط کیے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور ترکمانستان پہلے ہی مختلف مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں تاپی پائپ لائن، ریلوے ٹریک اور فائبر کنیکٹیویٹی شامل ہیں۔ پاکستانی حکومت نے سی پیک کے تحت گوادر کی بندرگاہ اور ترکمان باشی کی بندرگاہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مسودے کی جانچ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔