یوٹیوب کی نئی تبدیلی سے صارفین میں غصے کی لہر
اب ویڈیو کو روکے جانے کی صورت میں بھی اشتہارات دیکھنا لازم، اشتہارات کا یہ نیا فارمیٹ صرف ٹی وی پر پیش کیا گیا، اس تبدیلی سے قبل یوٹیوب کی جانب سے ایڈ بلاکرز ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔
کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اشتہارات کے حوالے سے ایک نئی تبدیلی کر دی ہے۔ اس نئی تبدیلی سے ویڈیو کو روکے جانے کی صورت میں بھی اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔ تبدیلی کے بعد صارفین شدید میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اشتہارات کا یہ نیا فارمیٹ صرف ٹی وی پر پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو جب پاز کیا جائے گا تو اس کے منی مائز ہونے کے بعد اسکرین کی دائیں جانب کے حصے یعنی ایڈ کارنر میں اشتہار دکھیں گے، ساتھ ہی پروموشنل گرافکس کے ساتھ انفارمیشن اور ایک ڈس مس بٹن ظاہر ہو گا۔ ایسے صارفین جو ویڈیو کے دوران اشتہارات دیکھنا پسند نہیں کرتے انھیں 14 ڈالر سے شروع ہونے والی یوٹیوب پریمیم سروس خریدنی ہو گی۔
واضح رہے کہ اس تبدیلی سے قبل یوٹیوب کی جانب سے ایڈ بلاکرز ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ ایک کمپیوٹر لانے والے ہیں تاکہ وہ ایک ایڈ بلاکر حاصل کر سکیں۔ پلیٹ فارم کے اشتہارت مضحکہ خیز ہوتے جا رہے ہیں۔