دنیا کی سب سے بڑی دوربین جیمز ویب کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

image

امریکی پوسٹل سروس کا ویب ٹیلی سکوپ پراجیکٹ کو خراج تحسین، یادگاری ٹکٹ مستقبل قریب میں استعمال کیا جا سکے گا۔ جیمز ویب ٹیلی سکوپ 10 ارب ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔

واشنگٹن: تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ ڈاک اور ناسا نے مشترکہ طور پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ ٹکٹ پر دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ کی تصویر چھاپی گئی ہے اور اس کے نیچے "ویب اسپیس ٹیلی سکوپ" لکھا گیا ہے۔

امریکی محکمہ ڈاک کے بورڈ آف گورنر اور وائس چیئرمین اینٹن ہیجر نے کہا ہے کہ جیمز ویب ٹیلی سکوپ لاکھوں کلومیٹر دور فضا میں گھوم رہی ہے۔ اب یہ یادگاری ٹکٹ امریکی ڈاک کے نظام میں بھی سفر کرے گی۔ فارایور اسٹیمپ کے اجراء کے بعد بہت جلد یہ ٹکٹ امریکی محکمہ ڈاک میں استعمال کیا جا سکے گا۔

جمیز ویب کو امریکی ادارہ برائے خلائی تحقیق ناسا نے  دس ارب ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کیا ہے۔ یہ زمین سے لاکھوں کلومیٹر دور سورج کے گرد چکر لگا رہی ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد کائنات کے اہم رازوں سے پردہ اٹھانا ہے۔