پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ

image

مارچ 2024ء کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ، مارچ 2023ء کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا، جولائی 2023ء سے مارچ 2024ء تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسلام آباد: (ٹیکنالوجی ڈیسک) وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ملینز ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 3 سو 39 ملین ڈالرز کے ریکارڈ کا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2024ء کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال کی نسبت اسی مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں36 فیصد اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ مارچ 2023ء میں آئی ٹی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی2023ء سے مارچ 2024ء تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 94 کروڑ ڈالرز تھیں۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 17.44 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ فروری 2024ء کے دوران آئی ٹی برآمدات 19 فیصد تک اضافہ ہوا۔