پی ٹی آئی کا اسلام آباد ریجن سے بلاک کوڈ تک کے تنظیمی ڈھانچہ مکمل

image

پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا، 5 ہزار کارکنان کو مختلف سطح کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب حلف برداری آج سہ پہر 4 بجے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ریجن سے بلاک کوڈ تک کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کر لیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے 5 ہزار کارکنان کو مختلف سطح کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ عمران خان تحریک انصاف اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران سے باضابطہ طور پر حلف لیں گے۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تقریب حلف برداری آج سہ پہر 4 بجے جناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں ہوگی۔ حلف برداری کے بعد چیئرمین عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل مکمل کرنے پر شکرگزار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف بلاشک و شبہ وفاق کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے۔

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ریجن سے بلاک کوڈ کی سطح تک 5 ہزار کارکنان کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، تمام عہدیداران اجتماعی طور پر اپنے قائد سے وفاداری کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی مکمل رخصتی کے ہدف کےحصول کی تیاری کر رکھی ہے۔ علی نواز اعوان نے مزید کہا پاکستان کو حقیقی آزادی کی منزل تک لے جانے کیلئے عمران خان کی ہدایت کے منتظر ہیں۔