پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں عوام سے 1,126 ارب روپے وصول

image

اسلام آباد:‏ ( نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے جنوری تا ستمبر 2026ء کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں عوام سے ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں کا حجم 1,100 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے ذریعے عوام سے ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر 2026 تک اس مد میں مجموعی طور پر ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے جمع کیے گئے، جو 1,100 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔

دوسری جانب اسی عرصے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر نافذ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی تقریباً 47 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی اربوں روپے جمع کیے، جو عوام پر بھاری بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔


#NationalNews
#23rdNov2026
#PetroleumLevy
 #PakistanEconomy
 #FuelPrices
 #TaxRevenue
 #ClimateSupportLevy
 #NationalIssue
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork