محسن نقوی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، نئے صوبوں سمیت اہم امور پر غور

image

لاہور: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، امن و امان کی بحالی اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔‏ محسن نقوی اور چوہدری شجاعت حسین نے اس بات پر زور دیا کہ عوام ملک کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں اور تمام فیصلے پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق کیے جانے چاہئیں۔


 ملاقات میں کہا گیا کہ آج درست قدم نہ اٹھایا گیا تو کل معاف نہیں کرے گا، اس لیے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔‏ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

#NationalNews
#23rdNov2026
#Pakistan
#Lahore
#MohsinNaqvi
#ChaudhryShujaatHussain
#NewProvinces
#PakistanPolitics
#TVN
#News
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNNational
#TheViewsNetwork