گندم بحران سر پر آ گیا، حکومتی پالیسیوں پر مفتاح اسماعیل کا سخت وار
کراچی: (نیوز ڈیسک) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے غلط فیصلوں اور تاخیر نے گندم کا مسئلہ سنگین کر دیا ہے۔ کراچی کی مارکیٹ میں گندم 157 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹا 200 روپے فی کلو کو بھی پار کر جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کسانوں سے یہی گندم چند ماہ پہلے 65 روپے سے بھی سستی خریدی گئی تھی، جبکہ باہر سے منگوانے پر بھی یہ کراچی میں 95 روپے فی کلو کے قریب پڑتی ہے۔ حکومت نے وقت پر درآمد بھی نہیں کی اور پرائیویٹ سیکٹر کو بھی راستہ نہیں دیا، 10 لاکھ ٹن گندم آنے کے باوجود بازار میں کمی ختم نہیں ہوئی۔
مفتاح اسماعیل کے مطابق اگر حکومت نے اب بھی دیر کی تو نئی گندم فروری، مارچ میں آئے گی، جس کا نقصان کسانوں کو ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شوگر ملز مالکان کو نوازا جا رہا ہے، بڑی کمپنیاں منافع بنا رہی ہیں اور ساری قیمت غریب عوام چکا رہے ہیں۔
#NationalNews
#23rdNov2026
#WheatCrisis
#FlourPrice
#MiftahIsmail
#Karachi
#TVN
#News
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNNational
#TheViewsNetwork