وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریری استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا

image

مفتاح اسماعیل نے اپنا تحریری استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ 2 مرتبہ وزیرِ خزانہ کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ نامزد کیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیرِِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا تحریری استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایک روز قبل مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج میں نے نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیرِ خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنے کے بعد میں اپنا باقاعدہ استعفیٰ پیش کر دوں گا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت لندن میں پارٹی اجلاس ہوا تھا۔ جس میں ملک کی سیاسی اور قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کیمطابق ایک روز قبل لندن میں وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔ مفتاح اسماعیل کی جگہ وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔ جو کہ ممکنہ طور پر آج وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔