کمپیوٹر پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو موبائل سے لاگ آؤٹ کرنے کا آسان طریقہ

image

 جدید ٹیکنالوجی نے ہر چیز آسان بنا دی، چند سیکنڈز میں آپ اپنے موبائل سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ لاگ آؤٹ آرام سے کر سکتے ہیں۔

 کراچی : دنیا اس وقت جدید دور سے گزر رہی ہے جہاں پر ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے زندگی کو انتہائی آسان بنایا ہے وہیں پر کچھ خطرات بھی لاحق ہو چکے ہیں۔ اس وقت واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں عروج پر ہے، اگر آپ نے واٹس ایپ استعمال کے بعد اس کا لاگ آؤٹ نہ کیا تو یہ کسی خطرے سے کم بھی نہیں ہے۔ آپ کا سارا سیکرٹ ڈیٹا لیک ہو سکتا ہے جو بعد میں پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

سوشل میڈیا  ماہرین کے مطابق جب بھی آپ اپنا کمپیوٹر چھوڑ رہے ہوں تو اس وقت سب سے پہلے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لاگ آؤٹ کرنا نہ بھولیں۔ اگر جلدی سے آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ آؤٹ نہ کر سکے یا بھول گئے ہیں تو پریشان نہ ہوں اب یہ کام آپ اپنے موبائل فون سے بھی کر سکتے ہیں، یہ کام انتہائی آسان اور چند سیکنڈ کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر کمپیوٹر سے واٹس ایپ لاگ آؤٹ کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ کھولیں سیدھے ہاتھ پر 3 نکتوں پر کلک کریں، آپ کو اوپر سے تیسرے نمبر پر لنکڈ ڈیواسز کا آپشن نظر آئے گا۔ اس کے بعد گوگل کروم ونڈوز پر کلک کریں گے تو آپ کے پاس لاگ آؤٹ اور بند کرنے کے لئے کلوز کا آپشن آئے گا، آپ نے لاگ آؤٹ کے آپشن پر کلک کرنا ہے جس کے ساتھ ہی کمپیوٹر پر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔ یاد رہے کمپیوٹر یا موبائل فون سے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کے بعد لاگ آؤٹ ضرور کریں۔