آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے صرف بابر اعظم شامل

image

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، پیٹ کمنز اور نیتھن لائیون جبکہ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ شامل ہیں۔ 

سڈنی: آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم میں آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے چار، انگلینڈ کے تین، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا ہے۔ آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنالی۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، پیٹ کمنز اور نیتھن لائیون ٹیم میں شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ، بھارت کے رشب پنت، جنوبی افریقہ کے کگیسو رابادا بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ میننز ٹیم آف دی آئیر کا اعلان کر دیا گیا۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں جونی بئیرسٹو، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔