رونالڈو کی شادی کہاں ہوئی؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

image


لزبن: (اسپورٹس ڈیسک) دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا کی شادی کا مقام سامنے آگیا ہے، جس کا راز طویل عرصے سے شائقین سے چھپایا جا رہا تھا۔ دنیا کی مشہور شخصیات عموماً اپنی شادیوں پر بے دریغ دولت خرچ کرتی ہیں اور شاہانہ تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔ تاہم رونالڈو نے اس حوالے سے ایک مختلف انداز اپناتے ہوئے اپنی شادی کو انتہائی سادہ طریقہ سے انجام دیا ہے۔

رونالڈو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تقریب کسی مہنگے ہوٹل یا پرفضا مقام پر نہیں ہوئی۔ دونوں نے شادی کی تقریب اپنے ہی گھر کے لیونگ روم میں منعقد کی، جہاں قریبی عزیزوں اور خاندان کے اہم افراد نے شرکت کی ہے۔ اس طرح دنیائے فٹبال کے معروف ترین کھلاڑی کی شادی اپنی سادگی کے باعث بھی خاص توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

شادی کی اس مختصر تقریب میں رونالڈو اور جارجینا کے بچے بھی شریک ہوئے، جبکہ خاندان کے دیگر اہم افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔ تاہم رونالڈو کی والدہ اور بہن بھائی شادی کی تقریب میں موجود نہیں تھے۔ یوں رونالڈو نے برسوں سے اپنے مداحوں کے منتظر سوال کا جواب دیتے ہوئے ایک انتہائی نجی اور سادہ انداز میں جارجینا کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔