کھولی گٸی میڈیسن کو ایک مہینے بعد پھینک دینا کیوں ضروری؟

image
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اکثر لوگ آنکھوں کے قطرے اور کھانسی کا شربت ایک بار استعمال کرنے کے بعد گھر کی الماری میں رکھ دیتے ہیں، کچھ ہفتوں کے بعد جب ضرورت پڑتی ہے تو ہم دوبارہ اس کی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر استعمال کر لیتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ بالکل غلط ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا بعض دوائیاں ایسی ہوتی ہیں جو چند دنوں یا ہفتوں میں اپنا اثر کھو دیتی ہیں یا پھر خراب ہو کر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ایکسپائری ڈیٹ پر مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جب شیشی یا کسی بوتل کا ڈھکن کھولتے ہیں تو اس کے اندر باہر سے ہوا، نمی اور جراثیم چلے جاتے ہیں، جس وجہ سے دوا کو بچانے والے کیمیکل کمزور پڑ جاتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا تھا کچھ دوائیں ایسی ہوتی ہیں جس کو کھولنے کے بعد ان کی مدت کم ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ دوا لینے سے پہلے پیکٹ پر دی گئی ہدایات کو لازمی پڑھ لیا کریں۔