دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر لاپتہ ہونے والے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

image


اسکردو: (نیوز ڈیسک) دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ لاپتہ ہونے والے مزید 4 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں تلاش کر کے ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان لاشوں کی شناخت دنیا کے معروف ترین کوہ پیما نرمل پرجا، وانگ ژونگ، نیما شیرپا اور کیلی پیمبا شیرپا کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

براڈ پیک پر موسم کی خرابی اور برفانی تودے گرنے کے باعث متعدد کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاشوں کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ لاپتہ ہونے والے مزید 4 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں تلاش کر کے ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اس سے قبل براڈ پیک سے 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں پہلے ہی تلاش کی جا چکی ہیں جس کے بعد اس مہم کے دوران ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ ڈیتھ زون کے قریب مزید بلندی پر ایک اور کوہ پیما کی لاش بھی دیکھی گئی ہے۔ انتہائی خطرناک زمینی حالات، شدید گلیشیئرز اور خراب موسم کے پیشِ نظر فی الحال اس مقام تک رسائی حاصل کرنا اور لاش نیچے لانا ممکن نہیں ہے۔